Ads (728x90)

Trafic

Top Ad unit 728 × 90

Pictures

Flickr Images

Editors Picks

Travel

Fashion

Find Us On Facebook

Follow Us

Find Us On Facebook

Contact Form

Name

Email *

Message *

Ads

Blogroll

Slider

Entertainment

Latest News

News

Translate

Games

Music

Most Trending

Footer Text

آمدو رفت

بلاگر حلقہ احباب

صفحات

بلاگ کا کھوجی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان کی تنزلی



بولرز میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے جب کہ یونس خان ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز 908 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آسٹریلین بلے باز اسٹیون اسمتھ 901 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے بلے باز جوئے روٹ 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ سری لنکن بلے باز کمارا سنگارا ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز چھٹے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بولرز کی جاری کردہ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرا نمبر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Post a Comment